بہرائچ : اترپردیش میں بہرائچ کے فخرپور علاقے میں درگا مورتی وسرجن کے
دوران کل رات ہوئے تشدد میں شامل شرارتی عناصر کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ
(این ایس اے) کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔ پولیس نے آج فساد میں شامل لوگو
ں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ گورکھپور کے آئی
جی موہت اگروال نے جائے حادثہ کا دورہ
کیا اور متاثرین سے بات چیت کی۔ بعد
میں انہوں نے آتش زنی اور پتھراؤ میں شامل لوگو ں پر قومی سلامتی ایکٹ کے
تحت کارروائی کرنے کی منشا ظاہر کی۔ خیال رہے کہ فخر پور کے تیترہا گاؤں میں کل رات مورتی وسرجن جلوس میں دو
فرقوں کے درمیان ہوئے تنازعہ میں جم کر پتھراؤ ہوا تھا جس کے بعد فسادیوں
نے 30 سے زائد گھروں کو آگ کے حوالے کر دیا تھا۔